17 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے بہت جلدی ایک بڑا تحقیقاتی ایٹمی ری ایکٹر تیارکرلیاجائے گا۔

علی اکبر صالحی نے آج تہران میں جاری نیوکلئر میڈیسن کی کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائي اور اسلامی ملکوں میں ایٹمی ٹکنالوجی میں پچاس برسوں کا تجربہ رکھتاہے اور ریڈیو آئي زوٹوپ بنانےکی سائنسی اور ٹکنالوجی کے لحاظ سے اعلی توانائياں رکھتاہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ نیا ری ایکٹر تہران کے تحقیقاتی ری ایکٹر سے بڑا اور طاقتور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرروزنیوکلئر میڈیسن بنانے میں ترقی کررہا ہےاور مختلف قسم کی نیوکلئر میڈیسن تیارکررہاہے۔علی اکبر صالحی نے کہا کہ زارعت، طب اور صنعت میں روزبروزایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال میں وسعت آرہی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110